ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو: شرتھ پر حملہ کئے ملزموں کو بہت جلد گرفتارکیا جائے گا : آئی جی پی ہری شیکھرن

منگلورو: شرتھ پر حملہ کئے ملزموں کو بہت جلد گرفتارکیا جائے گا : آئی جی پی ہری شیکھرن

Wed, 05 Jul 2017 21:31:49    S.O. News Service

منگلورو:5/جولائی (ایس اؤنیوز)بنٹوال تعلقہ کے بی سی روڈ پر آر ایس ایس کارکن شرتھ پر ہوئے حملہ کے بعد مغربی زون کے آئی جی پی ہری شیکھرن ، ایس پی سدھیر کمار ریڈی اور کمشنر ٹی آر سریش نے اسپتال پہنچ کر ملاقات کرنے کے بعد آئی جی پی ہری شیکھرن نے کہاکہ 3شر پسندوں نے ہتھیاروں سے شرتھ پر حملہ کیا ہے ، شرتھ کی حالت نازک ہے ، حملہ آورو ں کو بہت جلد گرفتار کئے جانے کا تیقن دیا۔

انہوں نے بتایا کہ منگل کی رات شرپسندوں نے شرتھ پر حملہ کیا ہے۔ بنٹوال تعلقہ میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے پولس کی تعنیاتی جاری ہے، ہر طرف پولس کا زبردست بندوبست ہے ، کسی طرح کی شرپسندی کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ جتنا جلد ممکن ہو ملزموں کو گرفتارکیا جائے ۔ اور عوامی سطح پر متنبہ کیا کہ قانون کی خلاف ورزی ہونے کر فوری گرفتارکیا جائے گا۔


Share: